28 مئی 2026 - 15:53
عبدربہ منصور ہادی، یمن کے سابق اور مفرور صدر، 81 برس کی عمر میں ریاض میں انتقال کر گئے

یمن کے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی، جو انصاراللہ کی جانب سے صنعاء پر کنٹرول قائم ہونے کے بعد سعودی عرب فرار ہوگئے تھے، آج (جمعرات) 81 برس کی عمر میں ریاض میں انتقال کر گئے۔ ایک یمنی ذریعے نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ "اچانک طبیعت بگڑنے" کے باعث ہلاک ہوئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمن کے سابق صدر عبدربہ منصور ہادی، جو انصاراللہ کے صنعاء پر کنٹرول کے بعد سعودی عرب منتقل ہوگئے تھے، آج (جمعرات) سعودی دارالحکومت ریاض میں انتقال کر گئے۔

ایک یمنی ذریعے نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منصور ہادی "صحت کی حالت اچانک خراب ہونے کے بعد ریاض میں دم توڑ گئے۔"

عبدربہ منصور ہادی 1994 سے 2012 تک یمن کے نائب صدر رہے۔ بعد ازاں 2012 میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے استعفے کے بعد انہیں یمن کا صدر بنایا گیا۔

سال 2015 میں انصاراللہ تحریک کے صنعاء پر کنٹرول قائم کرنے کے بعد وہ سعودی عرب فرار ہوگئے تھے۔

منصور ہادی ریاض میں مقیم رہتے ہوئے خود کو یمن کا صدر قرار دیتے رہے، یہاں تک کہ 2022 میں انہوں نے اپنے اختیارات صدارتی قیادت کونسل کے حوالے کر دیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha